دنیا کی معمر ترین مکڑی چل بسی،جانتے ہیں اس کی عمر کتنی تھی؟

دنیا کی معمر ترین مکڑی 43 سال کی عمر میں چل بسی۔آسٹریلوی بائیولوجی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس مکڑی کی پیدائش 1974 میں ہوئی تھی۔دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق ‘نمبر 16’ کے نام سے پہچانی جانے والی اس مکڑی کو سب سے پہلے کیڑے مکوڑوں کی زندگی پر تحقیق کرنے والی سائنسدان باربرا یورک مین نے دیکھا تھا۔اس کے بعد سے باربرا نے اس مکڑی کا مشاہدہ جاری رکھا۔یہ مکڑیاں عام مکڑی کی نسبت بھاری جسامت رکھتی ہے اور زہریلی ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اگر یہ اپنے بلوں سے نکلتی ہیں تو انسانوں کا شکار بن جاتی ہیں۔ اس قسم کی مکڑیاں صرف ایک محفوظ بل میں رہتے ہوئے بھی طویل عمر پاجاتی ہے۔اس سے قبل میکسیکو میں ٹرانٹولا نامی مکڑی 28 برس کی عمر میں چل بسی تھی جب کہ امید ظاہر کی جارہی تھی کہ مکڑی 16 50 سال تک زندہ رہے گی۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.