پی آئی اے مسافر کی انوکھی حرکت،جہاز میں موبائل فون نمبرز لکھ دیئے

قومی ایئر لائن پی آئی اے میں آئے دنوں کوئی نہ کوئی عجیب و غریب اور انوکھے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں چاہے وہ ایئرہوسٹسز کی جانب سے جہاز کے اندر رقص کی ویڈیو ہو یا پھر کچھ اور،تاہم اس مرتبہ یہ انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کراچ میں پی آئی اے کی ایک انٹرنیشنل پرواز کے ذریعے سفر کرنے والے مسافر نے جہاز کی کھڑکی پر اپنے موبائل فون نمبرز لکھ دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی روٹ کی ایک پرواز کی لینڈنگ کے بعد دوران صفائی جہاز کی کھڑکی پر 2 موبائل فون نمبر لکھے جانے کا انکشاف ہوا۔ جب پی آئی اے پرواز کے کلیننگ انچارج نے مذکورہ مسافر کے واٹس ایپ رابطے کے دوران موبائل فون نمبر لکھنے کی وجہ پوچھی تو اور کہا کہ آپ نے موبائل نمبر جہاز کی کھڑکی پرلکھ دیے، یہ سکول کی ڈیسک ہے یا کوئی بس؟۔ آپ کو اس عمل کے نتیجے میں عدالت میں طلب کیا جاسکتا ہے، سزا کے طورپرآپ کو 15ہزارروپے جرمانہ بھی بھرنا پڑسکتا ہے۔کلیننگ انچار ج کے سوال کے جواب میں مسافر نے کہا کہ میرے دوست نے یہ سب کچھ تفریح میں لکھ دیا تھا ہزار، 1500 روپے مجھ سے لے کر ڈٹرجنٹ پاؤڈر اور پانی سے لکھے ہوئے نمبرز صاف کردیں۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.