مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے شہریار ریاض پی ٹی آئی کوپیارے ہوگئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایک اور وکٹ گر گئی، راولپنڈی سے سابق ایم پی اے شہریار ریاض نے اپنی جماعت کو خیر باد کہتے ہوئے تحریک انصاف جوائن کرلی، سابق ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا میں کیا۔خیال رہے سابق ایم پی اے شہریار ریاض نے 2008میں راولپنڈی کے حلقہ پی پی 12 سے (ن) لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن جیتا تھا۔ شہریار ریاض بنیادی طور پر بزنس میں ہیں۔ انہوں نے امریکا سے بی بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ شہریار ریاض سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ سپورٹس کے ممبر بھی رہے۔2008کے الیکشن میں انہوں نے اس حلقے سے 31591ووٹ حاصل کئے تھے۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.