احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ، میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ نہ ملنے کے باعث ملزم کو عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے ملزم کو میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ نہ ملنے کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پولیس کی غفلت کے باعث وزیر داخلہ احسن اقبال کا میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ تاحال جاری نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے حملے کے ملزم کو عدالت میں بھی پیش نہیں کیا جاسکا ۔ ڈی ایس پی نارووال میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے خود ضلعی ہسپتال پہنچے ہیں، سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کرکے اس کا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.