آزادکشمیر کی سیر کو گئے 35سے40 سیاح موت کے منہ میں چلے گئے۔انتہائی افسوس ناک حادثہ

نیلم آزاد کشمیر کنڈل شاہی کے قریب انٹیک پل پر 40 کے قریب سیاح موجود تھے پل وزن برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ گیا اندازہ هے 35 سے 40 لوگ دریا میں بہہ گے ہیں۔۔گیارہ زخمی اور 5 لاشیں نکال لی گئ اموات میں انتہائی افسوس ناک حد تک اضافعہ کا امکانات ۔پولیس ذرائع کے مطابق کنڈل شاہی پل پر کثیر تعداد میں سیاح موجود تھے ، وزن زیادہ ہونے کے باعث پل ٹوٹ گیاجس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 35سے40 سیاح نالے میں گر گئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گرنے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے اور پانی کا بہاﺅ تیز ہونے کے باعث اکثر افراد بہہ گئے ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نالہ بہت تیزاور ٹھنڈا ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں افسوس ناک حد تک اضافعہ کا خدشہ ہے۔ واقعہ پیش آنے کے فوری بعد حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.