دبئی میں ایسا شخص گرفتار جس کی جائیداد کروڑمیں! اس کا جرم ایسا جو پاکستان میں عام ہے

دبئی میں ایک کروڑ پتی بھکاری کو مقامی پولیس نے حراست میں لے لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں دبئی پولیس کو ملی بڑی کامیابی، نہ دس ہزار،نہ پچاس ہزار، پورے تین لاکھ درہم ، یعنی ایک کروڑروپے بھکاری کے قبضے سے برآمد کرلیے۔ایک اور کارروائی میں چندہ مانگنے والے تین افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن کے پاس سے تیس ہزار درہم نکلے۔دبئی پولیس نے خبردار کیا کہ ہوشیار رہیں،بے وقوف بنانے والے ان دو نمبری لوگوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔پولیس کے مطابق بھکاری کا تعلق ایک بڑے ایشیائی ملک سے ہے تاہم اس ملک اور بھکاری کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.