پاکستانی عوام عمران خان کی وزاتِ عظمی کی حلف برداری کی تقریب میں جمائما کو دیکھنے کے خواہش مند

پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات میں واضح جیت کے بعد جہاں عمران خان کو دنیا بھر سے پیغامات مصول ہوئے وہاں ان کی پہلی اور سابقہ وفا شعار بیوی جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی عمران خان کو مبارکباد پیش کی۔ جمائما گولڈ اسمتھ برطانیہ میں ہونے کے باوجود ہر موقع پرعمران خان کی حوصلہ افزائی کرتی نظرآتی ہیں۔اور پاکستان میں موجود لوگ جمائما کی اس خوبی کی وجہ سے ان کو بہت پسند کرتے ہیں اور ان کی عزت بھی کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عمران خان کی وزاتِ عظمی کی حلف برداری کی تقریب میں جمائما کو دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ اسی متعلق معروف اداکارہ گوہر رشید نے بھی ٹویٹ کیا ہے اور جمائما کو عمران خان کی وزراتِ عظمی کی حلف برداری کی تقریب میں بلانے کی خواہش کا اظہار کیا،انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں کہا کہ وزارت خارجہ سے میری عاجزی درخواست ہے کہ محترمہ جمائما خان کو پاکستان کے نئے وزیراعظم کے حلف لینے کے موقع پرمہمان خصوصی کے طور پر بلایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح ہمیں کئی وجوہات کی وجہ سے جمائما کا خاص شکریہ ادا کرنے کا موقع مل جائے گا اور یہ پاکستان کی ایک مخلص دوست کے لیے خراج تحسین ہوگا۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.