روپے نے طاقت پکڑ لی، ڈالر مزید سستا ہو گیا

ٹریڈنگ کے آغاز پر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں دو روپے کمی دیکھی گئی، انٹر بینک میں ڈالر 123 روپے کی سطح پر آ گیا.
ڈالر کے سستا ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔۔الیکشن 2018ء کے بعد ڈالر سستا ہوتا گیا جب کہ روپے کی طاقت بڑھتی جا رہی ہے۔میڈیا رہورٹس کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ ٹریڈنگ کے آغاز پر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں دو روپے کمی دیکھی گئی جس کے بعد ایک امریکی ڈالر کی قیمتِ فروخت 123 روپے کی سطح پر آگئی۔بینکنگ ذرائع کے مطابق ملک میں ڈالر پر دباؤ کا تسلسل برقرار ہے اور آج کاروبار کے آغا زمیں ڈالر 123 روپے کی سطح پر دیکھا گیا۔جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے 50پیسے مزید سستا ہو گیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 122روپے کا ہو گیا۔ یاد ریے گزشتہ روز انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر 125 روپے کا ہو گیا تھا۔بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3.86 روپے سستا ہوگیا ہے۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.